0
Thursday 12 May 2011 13:19

فاٹا پر مسلط امریکی جنگ،ایک اور قبائلی صحافی نصراللہ جان آفریدی ٹارگٹ کلنگ کا شکار

فاٹا پر مسلط امریکی جنگ،ایک اور قبائلی صحافی نصراللہ جان آفریدی ٹارگٹ کلنگ کا شکار
پشاور:اسلام ٹائمز۔ طالبان اور سیکورٹی فورسز کی طرف سے اپنی مرضی کی خبریں نشر کروانے اور دھمکیوں کی وجہ سے قبائلی صحافی سینڈوئچ بنے ہوئے ہیں۔ قبائلی علاقوں میں اب تک ایک درجن سے زیادہ صحافی رپورٹنگ کے دوران قتل ہوئے ہیں جبکہ ایک سو کے قریب صحافی اپنا علاقہ چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔ کیونکہ دہشت گردی کے خلاف جاری نام نہاد امریکی جنگ میں صحافی حضرات ہی سب سے زیادہ قربانی کے بکرے ثابت ہوئے ہیں۔
پشاور صدر میں خیبر سپر مارکیٹ کے قریب نامعلوم عسکریت پسندوں نے خیبر ایجنسی میں پی ٹی وی اور روزنامہ مشرق کے نمائندے قبائلی صحافی نصراللہ خان کی گاڑی کو زور دار دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں موصوف خود جاں بحق جبکہ 4 راہ گیر شدید زخمی ہو گئے، دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں وہ بری طرح جھلس گئے، بی ڈی ایس کے مطابق پانچ کلو گرام وزنی ریموٹ کنٹرول بم موٹر کار کے اندر رکھا گیا تھا۔
پی ٹی وی اور روزنامہ مشرق کے خیبر ایجنسی میں نمائندے صحافی نصر اللہ جان آفریدی ولد ظاہر اللہ آفریدی سکنہ شلوبر خیل خیبر ایجنسی اس وقت حیات آباد پشاور فیز 4 میں رہائش پذیر تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ رات دس بجے کے قریب پشاور صدر میں ٹی وی چینل کے دفتر آئے، جہاں انہوں نے اپنی موٹر کار نمبر 2003، خیبر سپر مارکیٹ کے سامنے کھڑی کی اور دفتر کے اندر چلے گئے، دفتر سے نکل کر ایک دکان سے خبر فیکس کی اور جونہی گاڑی میں بیٹھے، ایک زور دار دھماکہ ہوا، جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں نصراللہ جان آفریدی موقع پر جاں بحق جبکہ چار راہ گیر شدید زخمی ہو گئے۔
بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق 5 کلو گرام وزنی ریموٹ کنٹرول بم موٹر کار کے اندر رکھا گیا تھا، دھماکے سے جائے وقوعہ پر 2 فٹ گہرا اور تین فٹ چوڑا گڑھا پڑ گیا۔ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ نصراللہ جان آفریدی کو فرائض کی بجا آوری پر متعدد بار جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی تھیں اور وہ تین سال قبل خیبر ایجنسی سے حیات آباد فیز 4 منتقل ہو گئے تھے، چند ماہ پہلے حیات آباد میں بھی ان کے گھر پر دستی بموں سے حملہ ہوا تھا جس میں وہ معجزانہ طور پر بچ گئے تھے، صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے واقعہ کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 71419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش