0
Tuesday 27 Mar 2018 20:16

فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، پیغام پاکستان کانفرنس

فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، پیغام پاکستان کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل حکومت پاکستان اور عالمی مجلس ادیان کے زیراہتمام ملک کے جید علماء کرام کی ’’پیغام پاکستان کانفرنس‘‘ لاہور کے پارک لین ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رہنماؤں مجیب الرحمان شامی، علامہ محمد عاصم مخدوم، مریم سلیم، مولانا عبدالرشید قمر، ایم پی اے وحید گل، مفتی راغب حسین نعیمی، ڈی جی وزارت مذہبی امور۔ قاضی نیاز حسین نقوی، مولانا ابوذر حنفی، پیر شفاعت رسول سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان سے فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں، شیعہ سنی روز اول سے ایک ہیں، یہ بیرونی سازش ہے جس کے باعث میں ملک میں قتل و غارت کا بازار گرم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’پیغام پاکستان‘‘ حکومت پاکستان کا قیام امن کیلئے موثر بیانیہ ہے، اس سے معاشرے میں برداشت کا کلچر فروغ پائے گا اور معاشرے میں رواداری کو فروغ ملے گا۔ علماء کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بنانے میں شیعہ سنی نے مل کر کام کیا تھا، آج جب پاکستان کو بچانے کا وقت آن پہنچا ہے تو شیعہ سنی کو دوبارہ اپنے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان کو عام کریں اور تمام علماء اپنے اپنے پیروکاروں کو امن اور بھائی چارے کی تلقین کریں۔
خبر کا کوڈ : 714201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش