0
Tuesday 27 Mar 2018 17:03

کراچی پورٹ پر جہازوں کے ٹکرانے کی ویڈیو بنانے والا مزدور ملازمت سے فارغ

کراچی پورٹ پر جہازوں کے ٹکرانے کی ویڈیو بنانے والا مزدور ملازمت سے فارغ
اسلام ٹائمز۔ کراچی پورٹ پر جہازوں کے ٹکرانے کے حادثے کی ویڈیو بنانے والے مزدور کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل نے غیرقانونی ویڈیو بنانے پر کارروائی کی جب کہ پورٹ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مزدور یا عملے کو بندرگاہ پر ویڈیو بنانے اور پھیلانے کی اجازت نہیں ہے۔ یاد رہے کہ 19 مارچ کو ساؤتھ ایشیا پورٹ ٹرمینل لمیٹڈ (ایس اے پی ٹی) میں جہازوں کے ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹولٹن نامی جہاز سے 18 کنٹینرز سمندر میں گر گئے تھے۔ جہازوں کو پیش آئے واقعے کی ایک مزدور نے ویڈیو بنائی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ برتھنگ کے دوران کچھ کنٹینرز سمندر میں اور کچھ بندرگاہ پر گرے جب کہ ویڈیو میں ملازمین کی آوازیں بھی سنی جاسکتی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 714209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش