0
Tuesday 27 Mar 2018 20:01

مہمند ایجنسی کے جعلی ڈومیسائل کے خلاف قبائلیوں کا دھرنا

مہمند ایجنسی کے جعلی ڈومیسائل کے خلاف قبائلیوں کا دھرنا
اسلام ٹائمز۔ مچنی مہمند ایجنسی کے طلباء، سیاسی اور سماجی تنظیموں نے غیر قانونی ڈومیسائل بنانے کیخلاف فاٹا سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دیا اور انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ جس میں قبائلی رہنما گل نواز مہمند، ارشد خان، ابراہیم خان اور اکبر شیر نے شرکت کی۔ انہوں کہاکہ پولیٹیکل انتظامیہ اور بعض ملکان نے بندوبستی علاقوں کے لوگوں کیلئے غیرقانونی ڈومیسائل بنائے ہیں اور وہ اسے تعلیمی اداروں میں داخلوں کیلئے استعمال کر رہے ہیں، جس سے قبائلی طلبہ کی حق تلفی ہو رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام جعلی ڈومیسائل منسوخ کرکے نئے ڈومیسائل بنانے کیلئے اصول طے کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 714239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش