0
Thursday 12 May 2011 13:54

لاہور ہائی کورٹ کا صدر زرداری کو ایک عہدہ چھوڑنے کا حکم، فیصلہ پڑھ کر ردعمل دیا جائے گا، فرحت اللہ بابر

لاہور ہائی کورٹ کا صدر زرداری کو ایک عہدہ چھوڑنے کا حکم، فیصلہ پڑھ کر ردعمل دیا جائے گا، فرحت اللہ بابر
لاہور:اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ نے قرار دیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کو فوری طور پر ایک عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔ لاہور ہائی کورٹ نے صدر کے دو عہدوں سے متعلق کیس پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیصلہ تینتیس صفحات پر مشتمل ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت سیاسی سرگرمیاں روک دیں اور ایوان صدر میں کوئی سیاسی اجلاس نہیں بلایا جاسکتا۔ درخواست پیپلز لائرز فورم نے دائر کی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ صدر کا عہدہ غیر سیاسی اور غیر جانبدار ہونا چاہیے۔
جنگ نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے صدر زرداری کے دو عہدوں سے متعلق کیس کی سماعت کا فیصلہ سناتے ہوئے ایوان صدر کو حکم دیا ہے کہ سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی جائیں۔ 33صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت کا کہنا ہے کہ نواز شریف کیس میں طے ہوچکا ہے کہ صدر کو غیر جانبدار ہونا چاہیے، صدارتی عہدے کی شرط ہے کہ صدر کو سیاسی سرگرمیاں نہیں کرنی چاہیئں۔ یاد رہے کہ صدر کے دو عہدوں سے متعلق پاکستان لائرز فورم نے دائر کی تھی۔
ادھر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بارے میں صدر مملکت آصف علی زرداری کو ماسکو میں اطلاع دی گئی ہے۔ ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے ماسکو سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا عدالت کے فیصلے کی کاپی ایوان صدر نے منگوالی ہے۔ آئینی ماہرین اس کا جائزہ لیں گے جس کے بعد ردعمل دیا جائے گا۔

خبر کا کوڈ : 71424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش