0
Tuesday 27 Mar 2018 20:12

پشاور، بھتہ خور گروہوں کے خلاف کارروائیاں تیزکر نے کی ہدایت

پشاور، بھتہ خور گروہوں کے خلاف کارروائیاں تیزکر نے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ چیف کیپٹل سٹی پولیس طاہر خان نے بھتہ خوری میں ملوث گروہوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایات انہوں نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں اشتہاری مجرمان کیخلاف 20 روزہ خصوصی مہم میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران و ایس ایچ اوز میں تقسیم انعامات کی تقریب کے دوران دیں۔ اس موقع پر طاہر خان نے کہا کہ پولیس افسران بھتہ خوروں پر کڑی نظر رکھیں اور متاثرہ افراد کے ساتھ رابطے میں رہیں، سی سی پی او طاہرخان نے ڈی ایس پی یاسین خان بڈھ بیر سرکل، اے ایس پی چمکنی خانزیب خان، ڈی ایس پی رورل گران اللہ خان، ایس ایچ او آغا میر جانی شاہ واجد خان، نور حیدر خان، ایس ایچ او بھانہ ماڑی اعجاز نبی، ایس ایچ او تہکال کامران خان، اعجاز اللہ چمکنی، عبداللہ جلال، ایس ایچ او چمکنی عمر آفریدی، ایس ایچ او متھرا عباد وزیر، ایس ایچ او خزانہ حسن خان، ایس ایچ او متنی حاجی ابراہیم خان، ایس ایچ تھانہ انقلاب ملک احمد خان، انوسٹی گیشن آفیسر بڈھ بیر گل ولی خان، انوسٹی گیشن آفیسر متنی انسپکٹر ہدایت اللہ، انوسٹی گیشن آفیسر فقیرآباد سب انسپکٹر ضیاءاللہ کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد دیں۔
خبر کا کوڈ : 714242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش