QR CodeQR Code

شیخ علی سلمان کیخلاف لگائے جانیوالے الزامات جعلی ہیں، الوفاق

26 Mar 2018 20:36

دوسری طرف جس نے شیخ علی سلمان کے دفاع میں اپنی گواہی پیش کی تھی "شبلی ملاط" قانون کے پروفیسر ہیں کہ جو 2011ء کے منصوبے میں ایک امریکی کا مڈل مین تھا اور شیخ علی سلمان کی بات چیت اس منصوبے کا ایک حصہ تھی۔ اس کے علاوہ اس عدالت کی سماعت میں بحرین ڈیموکریٹک سوسائٹی کے سابق رہنما "عبدالنبی سلمان" جو ممتاز قومی شخصیت ہیں، نے بھی شیخ علی سلمان کے دفاع میں میں اپنی گواہی پیش کی۔


اسلام ٹائمز۔ بحرینی حکومت کا تحریک الوفاق کے سیکرٹری جنرل شیخ علی سلمان کے خلاف قطر کے لئے جاسوسی کے الزام میں مقدمے کی سماعت کو جاری رکھنے کے لئے مسلسل اصرار باوجود اس تحریک نے ایک بیانیہ جاری کرتے ہوئے ان الزامات کے جعلی ہونے پر زور دیا۔  الوفاق نے اپنے اس بیانیہ میں زور دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ماہرین کی گواہی، جرائم کی تفتیش کرنے والا ادارہ اور امریکی شخص کی ثالثی، ان سبج نے کیس کے جعلی ہونے اور شیخ علی سلمان کے خلاف پیش کردہ جعلی ثبوتوں کے پلندے کے جھوٹے ہونے سے پردہ اٹھایا ہے۔ اس بیانیے میں آیا ہے کہ جمعرات 23 مارچ کو منعقد ہونے والے مقدمے کی سماعت کے 9 ویں اجلاس میں شیخ علی سلمان کی دفاعی ٹیم نے دو معتبر ٹیکنیکلی بین الاقوامی گواہیاں پیش کیں، جن میں انہوں نے ثابت کیا تھا کہ شیخ علی سلمان کی وہ ٹیلیفونک گفتگو جس کو ثبوت کے طور پر پیش کیا تھا اور ان پر الزام لگایا گیا تھا، وہ گفتگو جعلی اور ایڈیٹینگ کرکے بنائی گئی ہے۔

اسی طرح دوسری طرف جس نے شیخ علی سلمان کے دفاع میں اپنی گواہی پیش کی تھی "شبلی ملاط" قانون کے پروفیسر ہیں کہ جو 2011ء کے منصوبے میں ایک امریکی کا مڈل مین تھا اور شیخ علی سلمان کی بات چیت اس منصوبے کا ایک حصہ تھی۔ اس کے علاوہ اس عدالت کی سماعت میں بحرین ڈیموکریٹک سوسائٹی کے سابق رہنما "عبدالنبی سلمان" جو ممتاز قومی شخصیت ہیں، نے بھی شیخ علی سلمان کے دفاع میں میں اپنی گواہی پیش کی۔ الوفاق نے آخر میں اس پر زور دیا کہ جھوٹ اور دھوکے بازی کے حق نے بحرین کے عدالتی نظام اور جنرل پراسیکیوٹر آفس میں حکومت کے مخالفین کے خلاف مضحکہ خیز اور جھوٹ پر مبنی ڈرامے بازی کا راستہ کھول رکھا ہے، جبکہ مذکورہ عدالتی نظام کے تمام عناصر منہدم اور ختم ہوگئے ہیں اور یہ پورا کیس بے بنیاد اور بغیر اساس کے ہے۔ یاد رہے کہ شیخ علی سلمان پہلے سے سنائی گئی اپنی چار سالہ سزا کا آخری سال جیل میں گزار رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 714276

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/714276/شیخ-علی-سلمان-کیخلاف-لگائے-جانیوالے-الزامات-جعلی-ہیں-الوفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org