0
Thursday 12 May 2011 15:00

پاراچنار، عوام علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے معاشرے میں تعلیم اور امن کو ترجیح دیں، سیمینار سے مقررین کا خطاب

پاراچنار، عوام علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے معاشرے میں تعلیم اور امن کو ترجیح دیں، سیمینار سے مقررین کا خطاب
پاراچنار:اسلام ٹائمز۔ عوام علاقے کے ترقی وخوشحالی کیلئے معاشرے میں تعلیم اور امن کو ترجیح دیں، کیونکہ امن کے بغیر تعلیمی ماحول متاثر ہو گا، کیمپ سی بی اوز ایجنسی بھر میں پسماندہ قبائل کے بنیادی مسائل کیمونٹی کے مدد سے حل کرینگے، کرم ایجنسی میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کیمپ کے سی بی او سلطان کے زیراہتمام علم اور امن کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے سماجی کارکن حامد حسین، عابد حسین، نظر حسین اور دیگر مقررین نے مطالبہ کہ یہ غیر سرکاری ادارہ [NGO] کرم ایجنسی میں جلد پسماندگی کے خاتمے اور دیہی علاقوں کے چیدہ چیدہ مسائل کے حل کیلئے فنڈز جاری کرے گا، تاکہ جلد سلطان اور ارد گرد دیہاتوں میں حفظان صحت، صاف پانی، نکاسی آب اور دیگر مسائل کیلئے مل کر حل کرینگے۔ مقررین نے کہا کہ اپنے علاقے کو جہالت سے دور رکھنے کیلئے تعلیمی اداروں زیادہ سے زیادہ سکولز کھولیں تاکہ اپنے مستقبل کو علم کی روشنی سے روشناس کرائیں تو پھر خواندگی کے باعث علاقے میں امن و خوشحالی آئیگی اور فاٹا سے شدت پسندوں کا خاتمہ ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 71432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش