0
Thursday 12 May 2011 15:02

بحرینی حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے، ہیومن رائٹس واچ

بحرینی حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے، ہیومن رائٹس واچ
اسلام ٹائمز- پریس ٹی وی کے مطابق انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے "ہیومن رائٹس واچ" نے بحرینی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عام شہریوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور فوجی عدالت میں ان پر مقدمہ چلانے جیسے اقدامات کو فوری طور پر بند کرے۔ ہیومن رائٹس واچ جس کا مرکزی دفتر امریکا میں ہے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بحرینی حکومت کی جانب سے گرفتار کئے گئے افراد پر تشدد کے شواہد موصول ہوئے ہیں۔
اس ہفتے بحرین میں گرفتار کئے گئے مظاہرین میں سے 21 افراد پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا۔ ہیومن رائٹس واچ نے بحرینی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عام شہریوں پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے اقدام کو فوری طور پر بند کرے۔
یاد رہے اس سال 14 فروری سے بحرین میں عوامی احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ عوام بحرین پر آل خلیفہ کی 40 سالہ استبدادی حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ بحرینی حکومت نے اب تک عوام کے خلاف طاقت کا کھلا استعمال کیا ہے۔ عوامی مظاہروں اور احتجاج کو کچلنے کیلئے سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات نے بھی اپنی فوجیں بحرین میں بھیج رکھی ہیں۔ بحرینی حکومت نے سعودی فورسز کی مدد سے اب تک کئی مساجد، سکول، قبرستان اور دوسرے مقدس مقامات کو مسمار کر دیا ہے۔ اسی طرح اب تک کئی بحرینی شہری سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بننے کے بعد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
اسی عوامی احتجاجی تحریک کے دوران انقلابی نوجوانوں نے "14 فروری الائنس" کے نام سے انقلابی گروپ تشکیل دیا ہے جو عوام کی ترجمان تحریک بن کر ابھرا ہے۔ 14 فروری الائنس نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ کل جمعہ کے روز "یوم دفاع مقدس" منائیں گے اور ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں برپا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 71433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش