0
Wednesday 28 Mar 2018 12:25

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی بھرپور احتجاج کی تیاریاں

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی بھرپور احتجاج کی تیاریاں
اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھرپور احتجاج کی تیاریا ں کرلی ہیں، جس کے بعد گذشتہ روز اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرادی گئی ہے۔ ساتھ ہی دھمکی دی گئی ہے کہ اگر وزیراعلٰی سمیت وہ وزراء جن کے خلاف نیب میں انکوائریاں جاری ہیں اپنے عہدوں سے مستعفی نہ ہوئے تو وزیراعلٰی ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا جو ان کے مستعفی ہونے تک جاری رہے گا۔ سردار اورنگزیب نلوٹھہ، سردار حسین بابک اور ضیاء اللہ آفریدی نے منگل کے روز 33 ارکان کے دستخطوں پر مشتمل ریکوزیشن سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کرائی جس کے ہمراہ 22 نکاتی ایجنڈا بھی دیا گیا، اس میں انرجی اینڈ پاور منصوبے نجی سیکٹر کے حوالے کرنے، بلین سونامی ٹری منصوبے میں کرپشن، احتساب کمیشن کی ناقص کارکردگی، بی آر ٹی منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن، بنک آف خیبر سکینڈل میں عدم کارروائی، بلدیاتی نظام کے تحت نچلی سطح پر مالی و انتظامی اختیارات کی عدم منتقلی، سرکاری ہیلی کاپٹر کو ذاتی و سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا، صوبہ میں مہنگائی، 33 ارب ڈالر کے صوبے پر بیرونی قرضے، ریسکیو 1122 سمیت دیگر اداروں میں من پسند افراد کی بھرتیاں، یونیورسٹیوں میں خُردبرد، تعلیمی بورڈز کو یکجا کرنا اور اضلاع و تحصیلوں کی سطح پر تاجروں کو بڑے جرمانوں جیسے ایشوز شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 714338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش