0
Wednesday 28 Mar 2018 16:54

میڈیا کو بتانا ضروری نہیں کہ راؤ انوار اتنے دن کہاں تھے، آئی جی سندھ

میڈیا کو بتانا ضروری نہیں کہ راؤ انوار اتنے دن کہاں تھے، آئی جی سندھ
اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس کے سربراہ اللہ ڈنو خواجہ کا کہنا ہے کہ نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار سابق ایس ایس پی راؤ انوار کو کوئی پروٹوکول نہیں دیا جارہا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے کہا کہ راؤ انوار کی سیکیورٹی ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ راؤ انوار کے اکاؤنٹ بحال کردیئے گئے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ گرفتاری پیش کرنے سے قبل راؤ انوار اتنے دن تک کہاں تھے تو آئی جی سندھ نے کہا کہ ’راؤ انوار کہاں تھے میڈیا کو بتانا ضروری نہیں۔ خیال رہے کہ 21 مارچ کو نقیب اللہ محسود قتل کیس میں نامزد معطل ایس ایس پی راؤ انوار اچانک اسلام آباد میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیش ہوئے تھے جہاں سے انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔ بعد ازاں اسی روز راؤ انوار کو سخت سیکیورٹی میں کراچی منتقل کردیا گیا تھا اور 22 مارچ کو انہیں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے راؤ انوار کو 30 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 714390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش