0
Wednesday 28 Mar 2018 19:52

پشاور سے بین الاقوامی شدت پسند تنظیم کا سہولتکار گرفتار

پشاور سے بین الاقوامی شدت پسند تنظیم کا سہولتکار گرفتار
اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے بین الاقوامی شدت پسند تنظیم کی اسٹیمپس، پمفلٹس اور لیٹر پیڈز چھاپنے کے الزام میں تنظیم کے مبینہ سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پشاور ہیڈ کوارٹر سے جاری بیان کے مطابق سپیشل پولیس یونٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ پر واقع ایک دکان پر چھاپہ مار کر بین الاقوامی شدت پسند تنظیم داعش کے پمفلٹس، اسٹیمپس، لیٹر پیڈز اور 3 کمپیوٹر سسٹم برآمد کرلئے۔ بیان کے مطابق پمفلٹس، لیٹرز پیڈز بنانے میں ملوث دکان کے مالک سیف علی کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کو مزید تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جس سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔
خبر کا کوڈ : 714409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش