0
Wednesday 28 Mar 2018 20:27

پشاور، منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون، 11 گرفتار

پشاور، منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون، 11 گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 11 منشیات فروشوں اور اسمگلروں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ سی سی پی او کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں پولیس نے منشیات فروشوں کے اڈوں پر چھائے مارے اور 9 منشیات فروش دھرلئے جبکہ تہکال میں ناکہ بندی کے دوران مشکوک آلٹو کی تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے 1600 گرام ہیروئن برآمد ہوئی جس پر 2 کار سواروں اسحاق، اسرار کو گرفتار کرلیا گیا۔ پہاڑی پورہ میں کاشف خان کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ایک کلو 200 گرام چرس جبکہ ملزم راج ولی سکنہ ہزار خوانی کو گرفتار کرکے 4 کلو چرس، لعل محمد کے قبضہ سے 2200 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ تھانہ پشتہ خرہ کی علاقہ میں کارروائی میں سالار کو 2 کلو چرس سمیت دھر لیاگیا جبکہ یکہ توت ملزم طارق حسین سے 3 کلو چرس، انقلاب روڈ پر چھاپے میں 2 بھائیوں شاہ ولی اور گل شرف سے 2 کلو چرس برآمد کی گئی۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔
خبر کا کوڈ : 714412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش