0
Wednesday 28 Mar 2018 22:03

اصل مسائل سے توجہ ہٹا کر حکومت اور اپوزیشن نورا کشتی میں مشغول ہیں، ثروت اعجاز قادری

اصل مسائل سے توجہ ہٹا کر حکومت اور اپوزیشن نورا کشتی میں مشغول ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ معیشت کے استحکام اور بیرونی مداخلت و سازشوں کو ختم کرنے کیلئے تمام اکائیوں کو متحد ہونا ہوگا، حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی مایوس کن ہے، غربت کی چکی میں پسے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا، عوام کے بنیادی معاشی و سیاسی حقوق کا تحفظ کرنے کیلئے سول اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے، دہشتگردی پر قابو پا کر فوج، رینجرز اور پولیس نے امن قائم اور روشنیوں کو بحال کیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر آگے لیجانا ہے، تو سیاست کو خدمت اور عبادت سمجھ کر کرنا ہوگا، حکمران عوام کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور بدعنوانی نے ملک کو تاریکی میں دھکیل کر ملک کو غیر مستحکم کیا ہے، ملک کے اصل مسائل سے توجہ ہٹا کر حکومت اور اپوزیشن نورا کشتی میں مشغول ہیں، حکومت اور اپوزیشن کرپشن میں ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے سنجیدہ نہیں، عوام ان کے دھوکے میں نہ آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن زدہ حکمرانوں کی رخصت کا وقت آچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 714426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش