0
Thursday 29 Mar 2018 10:50

پشتون تحفظ موومنٹ کا اپنے حقوق کیلئے 8 اپریل کو پشاور میں بڑے جلسے کا اعلان

پشتون تحفظ موومنٹ کا اپنے حقوق کیلئے 8 اپریل کو پشاور میں بڑے جلسے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پشتون تحفظ موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پشاور میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 8 اپریل کو پشاور رنگ روڑ پر ایک بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ جلسے میں شرکت کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں، وکلا، ڈاکٹروں اور طلبہ تنظیموں سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ پشتون تحفظ موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن محسن داوڑ نے میڈیا کو بتایا کہ اُن کے 5 آئینی اور قانونی مطالبات ہیں جن کے حصول کیلئے 8 اپریل کو پشاور میں رنگ روڑ پر ایک بڑے جلسے کیلئے تمام انتظامات کو آخری شکل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور خواتین کی زیادہ شرکت کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا ئے گی۔ رابطہ کمیٹی کے ایک اور رکن شہاب خٹک نے بتایا کہ جلسے میں پشتونوں کے ساتھ ساتھ دوسرے نسلی گروپوں کے لوگوں کو بھی دعوت دی گئی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ شامل ہوکر حکومت پر زور ڈالیں کہ ہمارے آئینی اور قانونی مطالبات تسلیم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے جلسے کا اجازت نامہ جاری کردیا ہے اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور اور پولیس کے عہدے داروں کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہو چکی ہے جس میں انہوں نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ فروری میں اسلام آباد دھرنے کے بعد پشتون تحفظ موومنٹ بلوچستان، قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں اپنے مطالبات کیلئے جلسوں کا انعقاد کروا چکی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 714468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش