QR CodeQR Code

شیعہ علماء کونسل قومی جماعت ہے اور اسکا نظام مضبوط ہے، علامہ ساجد نقوی

29 Mar 2018 19:10

نوابشاہ میں سندھ کی صوبائی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی اسکے خلاف سازشیں ہوئیں، جنکو ناکام بنایا گیا اور آئندہ بھی تنظیم میں کسی بھی قسم کے غیر آئینی و غیر دستوری عوامل کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ اور متحدہ مجلس عمل پاکستان کے نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایس یو سی کے صوبائی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔ نوابشاہ میں منعقدہ اجلاس میں انتخابی عمل ہوا، جس میں سندھ بھر سے تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں علامہ سید ناظر عباس تقوی کو دوبارہ آئندہ تین سال کے لئے صوبہ سندھ کا صدر منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں علامہ ساجد نقوی نے تنظیمی اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور تنظیمی تربیت اور مختلف مسائل پر گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قومی جماعت ہے اور اس کا نظام مضبوط ہے، ماضی میں بھی اس کے خلاف سازشیں ہوئیں، جنکو ناکام بنایا گیا اور آئندہ بھی تنظیم میں کسی بھی قسم کے غیر آئینی و غیر دستوری عوامل کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ علامہ ساجد نقوی نے نومنتخب صدر علامہ ناظر عباس تقوی کو مبارکباد دی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ قومی امور میں مزید بہتری پیدا کریں گے، تاکہ عوامی مسائل کا حل اور قومی حقوق کا تحفظ کیا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 714582

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/714582/شیعہ-علماء-کونسل-قومی-جماعت-ہے-اور-اسکا-نظام-مضبوط-علامہ-ساجد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org