0
Thursday 29 Mar 2018 19:17

فیصل آباد، یونیورسٹی کی طالبہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل

فیصل آباد، یونیورسٹی کی طالبہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں زیرِتعلیم طالبہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ پانچ روز قبل طالبہ کے گھر نہ لوٹنے کے بعد اہلخانہ نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی تاہم مسلسل تلاش کرنے کے باوجود اس کا پتہ نہ چلا سکا۔ گزشتہ روز ایک لڑکی کی لاش ڈچکوٹ سے ملی جس کی شناخت کے بعد پتہ چلا یہ وہی گمشدہ ہونے والی لڑکی ہے۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لڑکی کے ساتھ زیادتی اور جسم پر تشدد کے شواہد ملے ہیں۔ لڑکی کے اہلخانہ کے مطابق واقعے کے فوری بعد پولیس سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ پولیس کے مطابق تحقیقات جاری ہیں جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ معاملے کی تحقیقات کے لئے دو الگ الگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ سی پی او فیصل آباد اطہر سہیل نے دعویٰ کیا ہے کہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
خبر کا کوڈ : 714586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش