QR CodeQR Code

سادگی اور دنیا سے بے توجہی امام علیؑ کی حیات طیبہ میں ضرب المثل کی حیثیت رکھتی ہے، قمر عباس

29 Mar 2018 19:44

امیرالمومنین حضرت علی کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے اپنے بیان میں اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی صدر نے کہا کہ امام علیؑ کی ذات کا پوری طرح سے احاطہ کرنا انسان کیلئے ناممکن ہے، آپ جس طرف سے بھی فضیلت کے اس سمندر میں وارد ہونے کی کوشش کرینگے، آپ عظمت کی ایک کائنات کا بچشم خود مشاہدہ کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے امیرالمومنین حضرت علیؑ کے یوم ولادت باسعادت 13 رجب کی مناسبت سے کہا ہے کہ امیر المومنین علی علیہ السلام کی ذات کا پوری طرح سے احاطہ کرنا ایک انسان کیلئے ناممکن ہے، آپ جس طرف سے بھی فضیلت کے اس سمندر میں وارد ہونے کی کوشش کریں گے، آپ عظمت کی ایک کائنات کا بچشم خود مشاہدہ کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں قمر عباس غدیری نے کہا کہ آپ علیہ السلام کی سادگی اور دنیا سے بے توجہی امیرالمومنین علیہ السلام کی حیات بابرکت میں ضرب المثل کی حیثیت رکھتی ہے، نہج البلاغہ کے موضوعات میں سے ایک اہم موضوع زہد ہے، یہی امیر المومنینؑ وفات پیغمبر اکرمؐ کے بعد سے اپنے زمانہ حکومت تک 25 سال کے دوران اقتصادی آباد و سازی کے کام کرتے رہے، باغ لگاتے، کنویں کھودتے، پانی کی نہریں اور کھیتی باڑی کرتے تھے اور تعجب اس بات پر ہے کہ یہ ساری محنتیں راہ الہٰی میں ہوتیں اور ان سب چیزوں کو راہ خدا میں وقف کر دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مولا علیؑ کی شجاعت کے داستانوں سے کتابوں کی لائبریریاں بھری پڑی ہیں، شجاعت ایسی کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے، ہمیں چاہیئے کہ آج کے دور میں مولا علیؑ کی زندگی کو مشعل راہ بناتے ہوئے اپنی زندگی گزاریں۔


خبر کا کوڈ: 714594

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/714594/سادگی-اور-دنیا-سے-بے-توجہی-امام-علی-کی-حیات-طیبہ-میں-ضرب-المثل-حیثیت-رکھتی-ہے-قمر-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org