0
Thursday 29 Mar 2018 22:00

نواب شاہ، مصنوعی جھیل میں کشتی الٹنے سے 6 افراد جاں بحق

نواب شاہ، مصنوعی جھیل میں کشتی الٹنے سے 6 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے شہر نواب شاہ میں واقع مصنوعی جھیل میں کشتی الٹنے سے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نواب شاہ بائی پاس کے پاس بنائی گئی مصنوعی جھیل میں کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں خواتین، بچوں سمیت 20 افراد سوار تھے۔ امدادی اداروں کے مطابق کشتی الٹنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائی شروع کر دی گئیں اور متعدد افراد کو بچا لیا گیا، تاہم 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی احمد یار خان اور ایس ایس پی ساجد سدوزئی اسپتال پہنچ گئے اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات کی اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ دریں اثنا گورنر سندھ محمد زبیر نے کشتی اُلٹنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور کمشنر شہید بے نظیر آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ گورنر نے لواحقین سے اظہار تعزیت اور جاں بحق افراد کیلئے مغفرت کی دعا بھی کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 714617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش