0
Friday 30 Mar 2018 02:42

سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار بھٹو کی برسی، سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان

سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار بھٹو کی برسی، سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 39 ویں برسی کے موقع پر 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کی 39 ویں برسی کے موقع پر 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی، اس روز تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاہم اس کا اطلاق وفاقی اور نجی اداروں پر نہیں ہوگا۔ برسی کے موقع پر 4 اپریل کو پارٹی کی جانب سے گڑھی خدا بخش میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 714655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب