0
Friday 30 Mar 2018 11:25

مظفر آباد، مسافر جیپ دریا میں گر گی، 5 افراد جاں بحق

مظفر آباد، مسافر جیپ دریا میں گر گی، 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ وادی گریس میں مسافر جیپ دریا میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں وادی نیلم کے علاقے تاؤبٹ سے دارالحکومت مظفر آباد جانے والی مسافر جیپ دشوار گزار کچے راستے کے باعث بے قابو ہوکر دریائے نیلم میں جا گری۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن اور مقامی افراد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور مسافروں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا، اسپتال انتظامیہ نے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جب کہ دیگر کا علاج جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 714682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش