0
Friday 30 Mar 2018 14:31

سیاحت کی ترقی کیلئے طویل مدتی استحکام پر توجہ مرکوز کریں، تصدق مفتی

سیاحت کی ترقی کیلئے طویل مدتی استحکام پر توجہ مرکوز کریں، تصدق مفتی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں سیاحت کے وزیر تصدق حسین مفتی نے مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے علاوہ مہم جُو سیاحت کی ترقی کے لئے طویل مدتی استحکام اور ماحول دوست مداخلت پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔ تصدق حسین سرینگر میں کنسلٹنٹوں کی ایک میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے دیگر علاقوں کے علاوہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقامات کو سب سے زیادہ ترجیح دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے قدرتی اثاثوں کی طرف سیاحت کے متعدد، باہمی اور پائیدار ماڈل کو ترقی دینے کے سلسلے میں مختلف کوششیں جاری ہیں۔ کنسلٹنٹوں نے اس موقعہ پر ایک تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی اور وزیر کو بسوہلی، سرتھل، بغلیہار ڈیم، نگروٹہ، اکھنور، ریاسی، یوسمرگ، گلمرگ اور وادی گریز کو مہم جو سیاحتی مقامات کے طور ترقی دینے کے سلسلے میں تیار کئے گئے منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 714698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش