0
Friday 30 Mar 2018 21:44

افغان مہاجرین کے قیام میں مزید 3 ماہ کی توسیع

افغان مہاجرین کے قیام میں مزید 3 ماہ کی توسیع
اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے افغان مہاجرین کے قیام میں مزید تین میں کی توسیع کر دی جس کا باضابطہ اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔ خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے افغان پناہ گزینوں کو اس سے قبل دی گئی مہلت کل ختم ہو رہی ہے۔ گزشتہ روز پشاور میں افغان کمشنریٹ اور یو این ایچ سی آر کے زیر اہتمام مہاجرین کی واپسی کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ یو این ایچ سی آر کے نمائندوں نے سیمینار کے شرکاء کو بتایا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کے قیام میں مزید تین ماہ کی توسیع کی ہے جس کے تحت رجسٹرڈ 14 لاکھ جبکہ غیر رجسٹرڈ 9 لاکھ افغان مہاجرین 30 جون تک پاکستان میں قیام کر سکیں گے۔ اس موقع پر افغان مہاجرین کے ڈائریکٹر وقار معروف کا کہنا تھا کہ یکم مارچ سے اب تک 100 خاندان واپس افغانستان بھیجے جا چکے ہیں تاہم اب وقت آگیا ہے کہ افغان رضاکارانہ واپسی پروگرام کے تحت اپنے ملک واپس چلے جائیں۔ رضاکارانہ واپسی پروگرام کے تحت واپس جانے والے ہر افغان کو 200 ڈالرز دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغان کمشنریٹ اور یو این ایچ سی آر دونوں ملکر حکومتی پالیسی کے تحت مہاجرین کی واپسی کیلئے کام کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس حکومت پاکستان اب تک تین مرتبہ مہاجرین کے قیام میں توسیع کر چکی ہے۔ اس سے قبل مہاجرین کو دی گئی مہلت 30 جنوری 2018 کو ختم ہو گئی تھی تاہم فروری میں دوسری مرتبہ انہیں دو ماہ کی توسیع دیتے ہوئے وزارت سیفران کا کہنا تھا کہ یہ توسیع آخری بار دی جا رہی ہے جس کے بعد انہیں ہر حال میں واپس جانا ہوگا۔ فی الحال 3 ماہ کی نئی توسیع بارے حکومتی سطح پر کوئی اعلان تادم تحریر نہیں کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 714764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش