QR CodeQR Code

عدالتی کمیشن کے ذریعے ایبٹ آباد کے واقعہ کی تحقیقات سے دنیا میں پاکستان کے بارے میں مثبت پیغام جائے گا، نواز شریف

12 May 2011 22:44

اسلام ٹائمز:مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے سب کا بے لاگ احتساب ہونا چاہیئے، جس سے ادارے مضبوط اور ملک مستحکم ہوگا


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں اینکر پرسنز اور دانشوروں سے ملاقات کے دوران میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ کڑے سے کڑے امتحان کو بہترین حکمت عملی سے عظیم مواقع میں بدلا جا سکتا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ اس وقت اُن کے سامنے صرف اور صرف پاکستان اور اس کا مستقبل ہے، انہوں نے کہا کہ وہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کے طور پر نہیں صرف ایک پاکستانی کے طور پر ملک کو درپیش مسائل کا حل تجویز کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اُن کی جدوجہد کا مقصد اقتدار نہیں آنے والی نسلوں کے مستقبل اور ملک کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، نواز شریف نے کہا کہ ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنا ہے نہ کہ تاریخ کے تاریک ابواب کو دہرانا ہے، ہمیں باوقار قوم کے طور پر جینا ہے تو اپنی سمت اور ترجیحات کا ازسر نو تعین کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 71477

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/71477/عدالتی-کمیشن-کے-ذریعے-ایبٹ-آباد-واقعہ-کی-تحقیقات-سے-دنیا-میں-پاکستان-بارے-مثبت-پیغام-جائے-گا-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org