0
Saturday 31 Mar 2018 05:53

جب بڑے ملتے ہیں تو اس سے مثبت نتائج کی امید رکھنی چاہیئے، مولانا فضل الرحمٰن

جب بڑے ملتے ہیں تو اس سے مثبت نتائج کی امید رکھنی چاہیئے، مولانا فضل الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کو متنازع نہ بنایا جائے۔ میڈیا سے گفتگو میں ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بڑے ملتے ہیں تو اس سے مثبت نتائج کی امید رکھنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم سے صوبوں کو بااختیار بنانا قومی مطالبہ ہے، ترمیم میں مختلف شعبوں میں عمل درآمد پر رکاوٹیں دور کی جائیں۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ صوبوں کے اختیارات کے فلسفے کو تحلیل کرنے کے حق میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نقیب اللہ محسود کے قتل کے بعد اسلام آباد میں دھرنا دیا گیا، فاٹا سپریم کونسل مطالبات کی منظوری پر عمل کا مطالبہ کرتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کونسل نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس بلاکر حکمت عملی کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 714799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش