QR CodeQR Code

پاکستان کے مایہ ناز کوہ پیما حسن سد پارہ نے 8848 میٹر دُنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ سر کرلی

13 May 2011 00:59

اسلام ٹائمز:وہ ماونٹ ایورسٹ کو سر کرنے کے لئے اپنے چھوٹے بھائی صادق سدپارہ کے ہمراہ اپریل کے پہلے ہفتے میں نیپال روانہ ہوئے تھے اور اس مہم کے تمام تر اخراجات صدر پاکستان آصف علی زرداری نے برداشت کرنے کا اعلان کیا تھا اور اُنہیں انتظامات کیلئے 80 لاکھ روپے جاری کئے تھے


اسکردو:اسلام ٹائمز۔الپائن کلب آف پاکستان کے ممبر اور گلگت بلتستان کے نواحی گاوں سدپارہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے مایہ ناز کوہ پیما حسن سدپارہ نے دُنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ بغیر آکسیجن سلینڈر سر کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔ جمعرات کے روز پاکستانی وقت کے مطابق صبح تقریباً 6 بجے ماونٹ ایورسٹ پر پاکستانی پرچم لہرایا۔ حسن سدپارہ اس سے قبل دُنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سمیت 8000 میٹر سے زائد بلند 5 چوٹیاں پہلے ہی سر کر چکے ہیں۔
وہ ماونٹ ایورسٹ کی مہم جوئی کے لئے اپنے چھوٹے بھائی صادق سدپارہ کے ہمراہ اپریل کے پہلے ہفتے میں نیپال روانہ ہوئے تھے اور اس مہم کے تمام تر اخراجات صدر پاکستان آصف علی زرداری نے برداشت کرنے کا اعلان کیا تھا اور اُنہیں انتظامات کیلئے 80 لاکھ روپے جاری کئے تھے۔ حسن سدپارہ کی کامیابی کی اطلاع کے ساتھ ہی پورے گلگت بلتستان میں لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور امام بارگاہوں اور مساجدوں میں اُن کی باحفاظت واپسی کی دُعائیں مانگی گئی۔


خبر کا کوڈ: 71485

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/71485/پاکستان-کے-مایہ-ناز-کوہ-پیما-حسن-سد-پارہ-نے-8848-میٹر-د-نیا-کی-بلند-ترین-چوٹی-ماونٹ-ایورسٹ-سر-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org