0
Saturday 31 Mar 2018 17:00

ہم صوفی ازم کے ماننے والے ہیں لیکن سیاست کو پیری مریدی سے الگ کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

ہم صوفی ازم کے ماننے والے ہیں لیکن سیاست کو پیری مریدی سے الگ کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ جب بھی نواز شریف اقتدار میں ہوتے ہیں، عوام کو پیاسا رکھتے ہیں، لاہور میں پھول تو اگ جاتے ہیں، لیکن عوام کو پینے کا پانی نہیں ملتا۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کے بنیادی مسائل تعلیم، صحت، روزگار اور صاف پانی ہیں، عوام کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ کسی کو کیوں نکالا گیا، وہ خوشحالی، روزگار، روٹی، کپڑا اور مکان چاہتے ہیں، مسلم لیگ (ن) اور ان کے اتحادی ہوں یا تحریک انصاف، ان نام نہاد پارٹیوں نے صرف گالی اور الزامات کی سیاست کی، ان کے پاس عوام کے مسائل کے حل کیلئے نا تو کوئی منشور ہے اور نا ہی صلاحیت۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی ملک دشمن پالیسی کی وجہ سے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہو رہاہے، لیکن ہم نے غربت کم کرنے کیلئے غریب خواتین کو کاروبار کیلئے قرضے دیئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب بھی نواز شریف اقتدار میں ہوتے ہیں، عوام کو پیاسا رکھتے ہیں، لاہور میں پھول تو اگ جاتے ہیں، لیکن عوام کو پینے کا پانی نہیں ملتا، پورا ملک پانی کی کمی کا شکار ہے، لیکن سندھ سب سے زیادہ متاثر ہے، ارسا سندھ کو اپنے حصے کا پانی نہیں دے رہا اور اس کے حق کیلئے ترسا رہا ہے، ہم صوفی ازم کے ماننے والے ہیں، لیکن ہمیں سیاست کو پیری مریدی سے الگ کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 714890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش