0
Saturday 31 Mar 2018 19:56

عمران خان نے 29 اپریل کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کر دیا

عمران خان نے 29 اپریل کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ شیر کی کچھار میں کپتان کی للکار، تنظیم سازی مہم لاہور پہنچ گئی۔ پُرجوش کھلاڑیوں کے ہجوم اور پارٹی پرچموں کی بہار میں کپتان نے 29 اپریل کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں تنظیم سازی مہم کیلئے لگائے گئے کیمپوں کا دورہ کرتے ہوئے عمران خان نے لاہور شہر میں جگہ جگہ کھلاڑیوں سے خطاب کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ 29 اپریل کو مینار پاکستان پر جلسہ کریں گے، 2018ء نیا پاکستان بننے کا سال ہے، الیکشن میں شکست نون لیگ کا مقدر بن چکی ہے۔ عمران خان نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ اتنے میگا پراجیکٹس بنائے مگر عالمی معیار کا ایک بھی ہسپتال نہ بنا سکے، انہیں اپنے چیک اپ کیلئے بھی باہر جانا پڑتا ہے۔ اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا آدھا ترقیاتی بجٹ لاہورمیں خرچ ہوتا ہے۔ میگا پراجیکٹس میں تین چار کنٹریکٹر وزیراعلٰی کے فرنٹ مین ہیں۔
خبر کا کوڈ : 714933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش