0
Saturday 31 Mar 2018 22:05

خیبر ایجنسی، 4 ہزار کلو گرام حشیش برآمد، ملزم گرفتار

خیبر ایجنسی، 4 ہزار کلو گرام حشیش برآمد، ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں حشیش خیبر ایجنسی سے پشاور سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو ٹرک سمیت گرفتار کرلیا۔ انتظامیہ کے مطابق آج بھگیاڑی کے مقام پر قائم چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران سکیورٹی فورسز نے ٹرک نمبر ٹی کے جی 181 کے خفیہ خانو سے 4 ہزار 200 کلو گرام حشیش برآمد کرکے ٹرک ڈرائیور خیال مت شاہ ساکن باڑہ خیبر ایجنسی کو گرفتار کرلیا۔ انتظامیہ کے مطابق منشیات لنڈی کوتل سے پشاور سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا جبکہ ملزم کو گرفتاری کے بعد متعلقہ فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 714956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش