QR CodeQR Code

وہابیت اور صہیونیت ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، جنکا مقصد مسلمانوں کو کمزور بنانا ہے، قمر عباس

31 Mar 2018 22:25

اپنے ایک بیان میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر نے کہا کہ سعودی حکومتی نمائندہ کا اعترافی بیان کہ مغربی ممالک اور امریکا کے کہنے پر سعودی عرب نے وہابیت کو پھیلانے کیلئے فنڈنگ کی، سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب خطے میں نفرت، کینہ، دشمنی اور عداوت کا بیج بو رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے کہا ہے کہ وہابیت اور صہیونیت ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، جن کا مقصد امت مسلمہ میں نفاق، اختلاف اور انتشار پیدا کرکے اسلام اور مسلمانوں کو کمزور بنانا ہے، امت مسلمہ میں اختلافات کا سرچشمہ سعودی عرب ہے، جس کی وجہ سے یمن، شام میں بربریت جاری ہے۔ اپنے ایک بیان میں قمر عباس غدیری نے کہا کہ سعودی حکومتی نمائندہ کا اعترافی بیان کہ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مغربی ممالک اور امریکا کے کہنے پر سعودی عرب نے وہابیت کو پھیلانے کیلئے فنڈنگ کی ہے، اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ شیطان بزرگ امریکا کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب خطے میں نفرت، کینہ، دشمنی اور عداوت کا بیج بو رہا ہے، جس کی وجہ سے دہشتگردی کو فروغ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں دہشتگردی پھیلی ہوئی ہے، جبکہ داعش، کالعدم سپاہ صحابہ سمیت تمام دہشتگرد تنظیموں کا نظریہ وہی ہے، جو سعودی عرب کا نظریہ ہے، دہشتگرد تنظیموں کے اعلیٰ کمانڈروں کا تعلق سعودی عرب سے ہے، جبکہ یہ دہشتگرد تنظیمیں سنی اور شیعہ مسالک کی دہشمن ہیں، سعودی عرب اسلام کو بدنام اور کمزور بنانے کے سلسلے میں امریکا اور صہیونیوں کا بہترین ہتھیار ہے۔


خبر کا کوڈ: 714963

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/714963/وہابیت-اور-صہیونیت-ایک-ہی-سکے-کے-دو-رخ-ہیں-جنکا-مقصد-مسلمانوں-کو-کمزور-بنانا-ہے-قمر-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org