QR CodeQR Code

بھارت منفی ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبا سکتا، شاہد خاقان

2 Apr 2018 08:29

گذشتہ روز کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی قرار نہیں دیا جا سکتا، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کشمیر کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کریں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعطم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بھارت منفی ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبا سکتا۔ وزیراعظم نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے گذشتہ روز کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت منفی ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبا سکتا اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی قرار نہیں دیا جا سکتا، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کشمیر کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کریں جب کہ بھارت اقوام متحدہ فیکٹ فائنڈنگ مشن کو مقبوضہ کشمیر جانے دے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ کشمیر کو خون میں نہلا دیا گیا ہے، درجنوں بیٹے شہید کر دیے گئے ہیں، کشمیری لاشیں گن رہے ہیں اور جوان جنازے اٹھا رہے ہیں، بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیری نوجوان نسل ختم کرنے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری خون عالمی ضمیر کو جنجھوڑ رہا ہے جب کہ پاکستان اس آزمائش میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔


خبر کا کوڈ: 715147

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/715147/بھارت-منفی-ہتھکنڈوں-سے-کشمیریوں-کی-ا-واز-کو-نہیں-دبا-سکتا-شاہد-خاقان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org