QR CodeQR Code

ملالہ یوسفزئی کا دورہ پاکستان مکمل، اہلخانہ کے ہمراہ برطانیہ روانہ

2 Apr 2018 12:12

ملالہ یوسفزئی راولپنڈی کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی ایئر لائن کے زریعے براستہ دوحا برطانیہ روانہ ہوئیں، اپنے 4 روزہ دورے میں ملالہ یوسف زئی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور اپنے آبائی علاقے سوات کا بھی دورہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پاکستان کا چار روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد اپنے اہلخانہ کے ہمراہ برطانیہ کیلئے روانہ ہوگئیں۔ اپنے دورہ پاکستان میں گل مکئی نے وزیراعظم سمیت مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی راولپنڈی کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی ایئر لائن کے زریعے براستہ دوحا برطانیہ روانہ ہوئیں، اپنے چار روزہ دورے میں ملالہ یوسف زئی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور اپنے آبائی علاقے سوات کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے کچھ وقت گزارا۔ دورہ پاکستان کے موقع پر گل مکئی کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 715195

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/715195/ملالہ-یوسفزئی-کا-دورہ-پاکستان-مکمل-اہلخانہ-کے-ہمراہ-برطانیہ-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org