0
Monday 2 Apr 2018 12:13

مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ''جشن مولود کعبہ ''کا اہتمام، علماء کرام، طلباء اور زائرین کی شرکت

مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے زیراہتمام ولادت باسعادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر دفتر ایم ڈبلیو ایم میں ''جشن مولودکعبہ ''کا اہتمام کیا گیا، جشن میں پاکستان اور ہندوستان کے شعرائے کرام نے امام المتقین امیرالمومنین علی ابن ابی طالب کی بارگاہ اقدس میں عقیدت اور خلوص کے موتی نچھاور کئے، جشن کے خطیب حجتہ الاسلام والمسلمین غلام حسین عصارذادہ استاد حوذہ علمیہ اور جامعہ المصطفے العالمیہ کے مسئول تھے، جنہوں نے اپنے مخصوص انداز میں فضائل امیر المومنین علیہم السلام بیان کیے، جشن میں علمائے کرام، طلاب عظام اور زائرین ثامن الآئمہ علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے زائرین نے کثیر تعداد میں میں شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں سیکرٹری جنرل شعبہ مشہد مقدس عقیل حسین خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 715196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش