0
Monday 2 Apr 2018 21:08

فرضی جھڑپوں اور شہادتوں پر انسانی حقوق کے عالمی اداروں، ملکوں کی خاموشی افسوسناک ہے، جماعتہ الدعوہ

فرضی جھڑپوں اور شہادتوں پر انسانی حقوق کے عالمی اداروں، ملکوں کی خاموشی افسوسناک ہے، جماعتہ الدعوہ
اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر موومنٹ پاکستان کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے 17کشمیریوں کو شہید کئے جانے کے خلاف جنوبی پنجاب بھر میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ ملتان میں نواں شہر چوک پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور شہدائے کشمیر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ جس میں طلباء، وکلاء، تاجروں، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف سخت نعرے بازی کی جبکہ مظاہرے کے اختتام پر بھارتی جھنڈا بھی نذر آتش کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما جموں کشمیر موومنٹ طاہر طیب بھٹوی کا کہنا تھا کہ بھارت سرکار کشمیریوں کی مضبوط جدوجہد آزادی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر نہتے کشمیریوں کا خون بہا رہی ہے۔ نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر معصوم اور بے گناہ کشمیریوں کی قتل و غارت گری کا ارتکاب کیا جا رہا ہے۔ فرضی جھڑپوں اور شہادتوں پر انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور ملکوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوان پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے اپنے سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں اور قربانیاں و شہادتیں پیش کر رہے ہیں، اتوار کے دن بھی جب نہتے کشمیریوں پر اندھا دھند گولیاں برسائی گئیں تو وادی کشمیر میں ہر جگہ پاکستان کے ترانے گونج رہے تھے اور ہزاروں کشمیریوں کی جانب سے پاکستان سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ کے نعرے لگائے جا رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 715262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش