QR CodeQR Code

حکومت کا چھ اپریل کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ

2 Apr 2018 21:47

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے بتایا کہ انہوں نے ترک اور ایرانی ہم منصب سے کشمیر میں مظالم پر بات کی ہے۔ او آئی سی سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ممالک کو اعتماد میں لیں گے۔ چین سمیت دیگر بڑی طاقتوں کو کشیدگی میں خاتمے کے لئے درخواست کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے بھارتی حکومت کے ظالمانہ قوانین اور مظالم کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی ایلچی دنیا بھر کے بڑے ممالک کے دارلحکومتوں میں بھیجنے کا فیصلہ، چھ اپریل کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جائےگا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر بات چیت کی گئی۔ وزیرخارجہ خواجہ آصف نے اجلاس کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیرخارجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم نے یک نکاتی ایجنڈے پر اجلاس طلب کیا تھا جس میں حالیہ بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔

وزیرخارجہ نے بتایا کہ انہوں نے ترک اور ایرانی ہم منصب سے کشمیر میں مظالم پر بات کی ہے۔ او آئی سی سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ممالک کو اعتماد میں لیں گے۔ چین سمیت دیگر بڑی طاقتوں کو کشیدگی میں خاتمے کے لئے درخواست کی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی جانب سے خصوصی ایلچی دنیا بھر کے بڑے دارلحکومتوں میں بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 715269

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/715269/حکومت-کا-چھ-اپریل-کو-یوم-یکجہتی-کشمیر-منانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org