0
Monday 2 Apr 2018 21:48

خالصہ سرکار کے نام پر جی بی کی متعصب حکومت عوامی اراضی کو ہتھیانا چاہتی ہے، آغا راحت حسین

خالصہ سرکار کے نام پر جی بی کی متعصب حکومت عوامی اراضی کو ہتھیانا چاہتی ہے، آغا راحت حسین
اسلام ٹائمز۔ امام جمعہ جامع مسجد امامیہ گلگت حجت الاسلام آغا راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تعصب سے بھری ہوئی ہے۔ ایک صوبے میں دو قسم کے قوانین نافذ ہیں۔ خالصہ سرکار کے نام پر عوام پر زمینیں تنگ کی جا رہی ہے۔ شگر میں جشن ولادت مولود کعبہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت ایک متعصبانہ پالیسی کیساتھ حکومت کر رہی ہے۔ اس حکومت سے کسی قسم کے انصاف اور عدل کی توقع نہیں۔ موجودہ حکومت کے دور میں ہم پر جو ظلم ہوا اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ حکومت ہم سے ہماری زمینیں خالصہ سرکار کے نام پر چھین کر بندر بانٹ کرنا چاہتی ہے، لیکن عوامی ایکشن کمیٹی کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہوسکا۔ عوامی ایکشن کمیٹی جی بی کی خطے کے لئے خدمات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک سازش کے تحت ہمارے درمیان نااتفاقی پیدا کرکے ان زمینوں پر قابض ہونا چاہتی ہے لیکن ہم آپس میں اتفاق و اتحاد کے ذریعے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دینگے۔ اب وقت آچکا ہے کہ ان زمینوں کو عوام میں تقسیم کیا جائے۔ حکومت اگر ان زمینوں پر تعمیرات کرنا چاہتی ہے تو عوام کو معاوضہ دیں، بغیر معاوضہ کے ایک انچ زمین نہیں ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 715270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش