0
Monday 2 Apr 2018 22:23

نہتے کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت کے خلاف عالمی برادری کی زبان کیوں بند ہے، سیف اللہ سدوزئی

نہتے کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت کے خلاف عالمی برادری کی زبان کیوں بند ہے، سیف اللہ سدوزئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل سردار سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کو تختہ مشق بنایا ہوا ہے، آئے روز کشمیری عوام پر ظلم وستم نے انڈیا کے لبرل چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ کشمیری عوام کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ پاکستان سے پیار کرتے ہیں اور بھارت کے غاصبانہ قبضے سے چھٹکارہ حاصل کرکے پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ ہم سوال کرتے ہیں کہ نہتے کشمیری مسلمانوں پر ظلم وبربریت کے خلاف انسانی حقوق کے چمپئین اور عالمی برادری کی زبانیں کیوں بند ہیں؟ بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے مگر انسانی حقوق کا واویلہ کرنے والی تنظیمات کو کشمیر میں یہ خلاف ورزی کیوں نظر نہیں آتی؟ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستانی عوام تو کشمیری بھائیوں اور بہنوں کیلئے اپنی اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں مگر افسوس یہ ہے کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت وقت اور نام نہاد کشمیر کمیٹی کا کردار شرمناک ہے۔ اجلاس میں سردار ریاض خان علیانی، ملک اختر ملانہ، میجر محمد اقبال چغتائی، چوہدری محمد اکرم گجر نمبردار، رائو عظمت علی، رائو محمد آصف رزاقی اور حاجی جمشید علی نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 715278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش