0
Tuesday 3 Apr 2018 20:24

جماعت الدعوۃ کی فلاحی سرگرمیوں پر پابندی کا معاملہ، وفاق اور پنجاب حکومت سے جواب طلب

جماعت الدعوۃ کی فلاحی سرگرمیوں پر پابندی کا معاملہ، وفاق اور پنجاب حکومت سے جواب طلب
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی درخواست پر جماعت الدعوہ کی فلاحی سرگرمیوں میں حکومتی رکاوٹوں کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے وفاقی اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 اپریل تک جواب طلب کرلیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان نے حافظ سعید کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں امیر جماعت الدعوۃ حافظ سعید کا کہنا تھا کہ جماعت الدعوہ ہمیشہ سے فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے،  حکومت نے امریکہ اور بھارت کے دباؤ میں آ کر ہماری فلاحی سرگومیوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی شخص یا جماعت کو فلاحی سرگرمیوں سے روکنا غیرآئینی اقدام ہے، عدالت حکومت کو جماعت الدعوۃ کی فلاحی سرگرمیاں روکنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے اور ہماری تنظیم فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو کام کرنے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پانچ اپریل کو جواب طلب کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 715319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش