0
Tuesday 3 Apr 2018 10:46

نئی حلقہ بندیوں پر اب تک 382 اعتراضات دائر

نئی حلقہ بندیوں پر اب تک 382 اعتراضات دائر
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات کی تعداد 382 ہوگئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد سے 191 جبکہ سندھ سے 112 شکایات موصول ہوئیں۔ اسی طرح خیبر پختونخوا اور فاٹا سے 49 جبکہ بلوچستان سے 30 اعتراض داخل کئے گئے۔ حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کرنے کی آخری تاریخ 3 اپریل ہے۔ الیکشن کمیشن 4 اپریل سے اعتراضات کی سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں میں ترقیاتی منصوبوں اور اسکیموں کی تشہیر پر پابندی لگا دی۔ واضح رہے کہ یکم مارچ 2018ء کے بعد حکومتی و عوامی نمائندوں کی طرف سے ترقیاتی منصوبوں کی لگائی گئی تختیاں بھی ہٹانے کی ہدایت کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 715328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش