0
Tuesday 3 Apr 2018 11:09

جے یو آئی (ف) کا حالیہ بھارتی و اسرائیلی ریاستی دہشتگردی کیخلاف آئندہ جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

جے یو آئی (ف) کا حالیہ بھارتی و اسرائیلی ریاستی دہشتگردی کیخلاف آئندہ جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے حالیہ بھارتی و اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف آئندہ جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کشمیر کمیٹی کی کارکردگی کے سوال پر طیش میں آگئے، کہتے ہیں کیا بھارت پر حملہ کردوں؟ مولانا نے الیکشن بروقت نہ ہونے کے حوالے سے خدشات ظاہر کردیئے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی دو روزہ مجلس شوریٰ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کشمیر اور فلسطین میں ریاستی دہشت گردی کے خلاف آئندہ جمعہ احتجاج ہوگا۔ مولانا فضل الرحمٰن سے جب کشمیر کمیٹی کی کارکردگی پر تنقیدی سوال پوچھا گیا تو انہوں نے غصے میں کہا کہ کیا میں بھارت پر حملہ کروں؟ انہوں نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف وزیراعظم کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب تک یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ بروقت الیکشن ہوں گے یا نہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن نے آئندہ الیکشن کا نعرہ قرآن و سنت کا نفاذ دیتے ہوئے مزید کہا کہ حافظ حسین احمد کی سربراہی میں دیگر دینی قوتوں سے رابطوں کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 715333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش