QR CodeQR Code

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے خادم رضوی و دیگر کو اشتہاری قرار دیدیا

3 Apr 2018 15:21

ملزمان کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خادم حسین رضوی کی طلبی کے اشتہار تھانہ نواں کوٹ، ان کے گھر کے باہر اور مجاز عدالت کے باہر چسپاں کردئیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے فیض آباد دھرنا کیس میں تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ خادم حسین رضوی، پیر افضل قادری اور دیگر کو اشتہاری قرار دے دیا۔ اشتہاری قرار دیئے جانے والوں میں مولانا عنایت اللہ اور شیخ اظہر بھی شامل ہیں۔ ملزمان کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمات میں اشتہاری قراردیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خادم حسین رضوی کی طلبی کے اشتہار تھانہ نواں کوٹ، ان کے گھر کے باہر اور مجاز عدالت کے باہر چسپاں کردیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 715397

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/715397/انسداد-دہشتگردی-کی-عدالت-نے-خادم-رضوی-دیگر-کو-اشتہاری-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org