0
Tuesday 3 Apr 2018 17:40

مدرسے کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، مدارس کے طلباء پاکستان کی رضا کارانہ فوج ہے، سردار محمد یوسف

مدرسے کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، مدارس کے طلباء پاکستان کی رضا کارانہ فوج ہے، سردار محمد یوسف
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ دینی مدارس دین کی خدمت کر رہے ہیں، دین کی خدمت کرنے میں مدارس کے طلبہ کا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا، دینی مدارس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنی مدد آپ کے تحت اتنا بڑا سسٹم چلا رہے ہیں، مدارس کو تنقید کی بجائے سپورٹ کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار محمد یوسف کا مزید کہنا تھا کہ مدرسے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، مدارس کے طلبا پاکستان کی رضا کارانہ فوج ہے، ہم نے پاکستان کے لئے خون دیا ہمیں دشمن نہ سمجھا جائے۔ پاکستان کی سلامتی و استحکام پر یقین رکھتے ہیں اگر دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا تو پاکستان کے لئے جانیں دیں گے۔ قوم سیکولر نہیں آئین پاکستان والا اسلام چاہتی ہے۔ اس موقع پر قاری محمد حنیف جالندھری کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں، مدرسے میں وطن کی محبت پڑھائی جاتی ہے، ہم پاکستان کے وارث ہیں ہم ہی پاکستان کو بچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک علماء اور طلبا موجود ہیں پاکستان کو لبرل سٹیٹ نہیں بننے دیں گے، آئین کے تحفظ سے پاکستان مستحکم ہو گا۔ حکومت مدرسوں کو کمزور نہ کرے اس سے ملک کمزور ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 715416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش