QR CodeQR Code

پشاور، اسلحہ و گولہ بارود سمگلنگ میں ملوث 4 ملزم ضمانت پر رہا

3 Apr 2018 20:19

ملزموں کی گرفتاری پر گھر والوں نے ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کی اور عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزموں کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردی کی غرض سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود پنجاب سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار 4 ملزموں کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ استغاثہ کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے متنی کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران ملزمان اصغر، شہزاد، شیرمحمد اور صادق کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا، جس پر ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزموں کی گرفتاری پر انہوں نے ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کی اور عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزموں کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔


خبر کا کوڈ: 715433

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/715433/پشاور-اسلحہ-گولہ-بارود-سمگلنگ-میں-ملوث-4-ملزم-ضمانت-پر-رہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org