QR CodeQR Code

وزیراعظم چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیبجائے اپنے جلتے ہوئے گھر کو دیکھیں، شیری رحمان

3 Apr 2018 20:56

سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء نے کہا کہ اس وقت آدھے سے زیادہ ملک لوڈشیڈنگ، پینے کے پانی جیسے مسائل کا شکار ہے، مگر ہمارے حکمران میٹرو بنا کر اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں، لوگوں کو جہموریت کے ثمرات تک نظر نہیں آرہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے بجائے اپنے جلتے ہوئے گھر کو دیکھیں، کیونکہ ان کے اپنے وزیر حکومت پر عدم اعتماد کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر ایئرپورٹ پر گڑھی خدا بخش روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ اگر ملک میں ایوانوں اور منتخب نمائندوں کی بے توقیری کی گئی، تو اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہونگے، وزیراعظم کسی صوبے کے عوام کی توہین نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہاتھوں میں پنکھے اٹھا کر منافقت نہیں کرتے، اس لئے لوڈشیڈنگ کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں، اس وقت آدھے سے زیادہ ملک لوڈشیڈنگ، پینے کے پانی جیسے مسائل کا شکار ہے، مگر ہمارے حکمران میٹرو بنا کر اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں، لوگوں کو جہموریت کے ثمرات تک نظر نہیں آرہے ہیں، ایف بی آر نے سندھ کے اربوں روپے واپس نہیں کیے ہیں، تو سندھ اس پر آواز کیوں نہ اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے اس ملک کے عوام کو جو سلوگن دیا، وہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 715443

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/715443/وزیراعظم-چیئرمین-سینیٹ-کیخلاف-تحریک-عدم-اعتماد-لانے-کیبجائے-اپنے-جلتے-ہوئے-گھر-کو-دیکھیں-شیری-رحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org