0
Tuesday 3 Apr 2018 22:33

کراچی، پانچ ہزار کے جعلی نوٹ پھیلانے والے گروہ کے 5 کارندے گرفتار

کراچی، پانچ ہزار کے جعلی نوٹ پھیلانے والے گروہ کے 5 کارندے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایس آئی یو نے پانچ ہزار کے جعلی نوٹ پھیلانے والے گروہ کے پانچ کارندوں کو گرفتار کرکے پانچ ہزار کے 23 جعلی نوٹ برآمد کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو سی آئی اے کے عملے نے سرجانی میں کارروائی کرتے ہوئے کراچی شہر میں جعلی کرنسی نوٹ پھیلانے والے گروہ کے پانچ کارندوں بلال، سعید، شعیب، الیاس اور علی رضا کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک لاکھ 25 ہزار مالیت کی جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کرلی گئی، قبضے میں لی گئی جعلی کرنسی بالکل اصل کرنسی جیسی دکھتی ہے، ملزمان کا دوران تفتیش کراچی میں جعلی کرنسی پھیلانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ملزمان کو ہر نوٹ چلانے پر 1000 روپے کمیشن ملتا تھا، گروہ کا سرغنہ رحیم یار خان سے تعلق رکھتا ہے، کرنسی پشاور سے رحیم یار خان لائی جاتی تھی، ملزمان جعلی کرنسی رحیم یار خان سے کراچی منتقل کرتے تھے۔ کراچی کی مختلف مارکیٹوں میں رقم کا استعمال کیا جاتا تھا، پیٹرول پمپ، جنرل اسٹور، کھانے کے ہوٹلوں پر کرنسی چلائی جاتی، جعلی کرنسی سے حاصل ہونے والی اصل رقم ایزی پیسہ کے ذریعے سرغنہ کو بھیجی جاتی، گرفتار ملزمان کا گزشتہ تین سے چار سالوں سے جعلی کرنسی چلانے کا انکشاف، کراچی کے مختلف تھانوں میں ملزمان کے خلاف جعلی کرنسی چلانے کے مقدمات بھی درج ہیں، ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 715450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش