0
Tuesday 3 Apr 2018 18:38

بحرین کیجانب سے ایک ایرانی بینک پر دہشتگردوں کی مالی مدد کا الزام

بحرین کیجانب سے ایک ایرانی بینک پر دہشتگردوں کی مالی مدد کا الزام
اسلام ٹائمز۔ بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے ایران کے خلاف اپنے تازہ ترین دعوے میں ایک ایرانی بینک پر عربی ممالک میں دہشت گردی کے لئے مالی مدد کا الزام لگایا ہے۔ بحرینی وزیر خارجہ نے منگل کے دن دبئی میں ایک پریس سیمینار میں تقریر کرتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا کہ ایرانی "فیوچر بینک" عربی ممالک کے دارالحکومتوں میں دہشت گردی کی مالی مدد کرتا ہے۔ فیوچر بینک ایک ایسا بینک ہے، جس میں ایک اور ایرانی بینک "ایکسپورٹ بینک اور ایک بحرینی بینک کے حصص ہیں۔ ایک عربی ویب سائٹ "الیوم السابع" کے مطابق بحرینی وزیر خارجہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مذکورہ بینک اس سے پہلے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں بھی فعالیت کرتا تھا، اس بات کا دعویٰ کیا کہ یہ بینک دہشت گرد گروہوں کی مالی مدد میں ملوث تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحرین کی حکومت جلد ہی اس بارے میں مزید معلومات فراہم کرے گی۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ بحرینی حکام نے ایران پر اپنے ملک میں دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگایا ہے۔ دو دن پہلے بھی بحرین کی انسداد دہشت گردی عدالت کے پراسیکیوٹر آفس نے 21 افراد کو ایک دہشت گرد گروہ تشکیل دینے کے جرم میں عدالت بھیجوایا اور اس بات کا دعویٰ کیا کہ اس گروہ کا بانی ایران فرار کر گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 715481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش