0
Wednesday 4 Apr 2018 14:49

بلوچستان کے بہادر عوام نے غیر ملکی طاقتوں کی سازشوں کو ناکام بنایا، ممنون حسین

بلوچستان کے بہادر عوام نے غیر ملکی طاقتوں کی سازشوں کو ناکام بنایا، ممنون حسین
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ دلی خواہش ہے کہ بلوچستان دیگر صوبوں سے بھی زیادہ ترقی کریں۔ بلوچستان میں نئے شہر آباد کرنے کی ضرورت ہے۔ نئے شہر بسانے کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں پہنچانا ہونا چاہیئے۔ بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کوئٹہ میں بلوچستان کابینہ اور اراکین اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ سی پیک بلوچستان کے لئے سنہری موقع ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کرکے بلوچستان کے نوجوان سی پیک میں نمایاں مقام حاصل کرسکتے ہیں۔ بہت سے دیگر ممالک سی پیک میں شرکت کے خواہشمند ہیں۔ بلوچستان کی بدامنی میں غیر ملکی طاقتوں کا بڑا ہاتھ تھا، لیکن صوبے کے بہادر عوام کے سامنے تمام سازشیں دم تھوڑ چکی ہیں۔ سیاست میں تبدیلیاں رونما ہوتی رہتی ہیں، سیاسیاست منجمد علم اور سائنس کا نام نہیں، تبدیلی اور اتار چڑھاؤ سیاست کا حصہ ہیں۔ منتخب نمائندوں کو چاہیئے کہ صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے موثر پلاننگ کریں، تاکہ لوگوں کو ترقی کے نئے مواقع مل سکیں۔ بلوچستان میں مزید نئے شہروں کو آباد کرنے کیلئے حکمت عملی وضع کی جائے، تاکہ دور افتادہ علاقوں کے لوگوں کو بھی سہولتوں کی فراہمی میسر آسکے۔ بلوچستان میں دہشت گردی میں بیرونی عناصر ملوث ہیں۔ دشمن طاقتیں پاکستان میں ترقی کے سفر کو روکنے کیلئے سی پیک منصوبے کو ناکام بنانا چاہتی ہیں۔ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ضروری ہے کہ جدید تحقیق پر مبنی علوم کی ترویج پر خصوصی توجہ دی جائے۔ خاص طور پر خواتین کو ابتدائی تعلیم کے شعبے میں مزید با اختیار و مستحکم بنایا جاسکے۔ بلوچستان میں پانی کے ذخائر محفوظ بنانے کیلئے نئے ڈیموں کی تعمیر، جدید علوم کے فروغ اور بچیوں کی تعلیم کے فروغ پر زور دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 715571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش