QR CodeQR Code

جام کمال، خالد مگسی اور دوستین ڈومکی کا مسلم لیگ (ن) سے مستعفی ہونیکا فیصلہ

4 Apr 2018 15:40

میڈیا رپورٹس کیمطابق جہاں بہت سی سیاسی قیادت نے اہم فیصلے کر لئے ہیں، وہی ممتاز سیاسی قبائلی رہنماؤں نوابزادہ خالد مگسی، سردار زادہ دوستین ڈومکی اور وفاقی وزیر جام کمال کیجانب سے بھی مستعفی ہونیکا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ تینوں قبائلی رہنماء نئی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہو۔ تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر اعلان نہیں کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں سیاسی تبدیلیاں اپنے عروج پر پہنچ رہی ہیں۔ ممتاز سیاسی وقبائلی رہنماء نوابزادہ خالد مگسی، سردار زادہ دوستین ڈومکی اور جام کمال نے مسلم لیگ (ن) سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ نئی جماعت میں شامل ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ صوبہ بلوچستان ان دنوں سیاسی ہلچل کا شکار ہے۔ بلوچستان کی ان ہاؤس تبدیلی، سینیٹ انتخابات اور نئی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے قیام کے بعد جہاں بہت سی سیاسی قیادت نے اہم فیصلے کر لئے ہیں، وہی ممتاز سیاسی قبائلی رہنماؤں نوابزادہ خالد مگسی، سردار زادہ دوستین ڈومکی اور وفاقی وزیر جام کمال کی جانب سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب یہ قیاس آرائیاں بھی ہے کہ تینوں رہنماء نئی جماعت بی اے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر اعلان نہیں کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 715591

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/715591/جام-کمال-خالد-مگسی-اور-دوستین-ڈومکی-کا-مسلم-لیگ-ن-سے-مستعفی-ہونیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org