0
Thursday 25 Jun 2009 09:50

امریکی سینیٹ میں پاکستان کی امداد کیلئے کیری لوگر بل متفقہ طور پر منظور

امریکی سینیٹ میں پاکستان کی امداد کیلئے کیری لوگر بل متفقہ طور پر منظور
واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے متفقہ طور پر کیری لوگر بل منظور کر لیا جس کے تحت پاکستان کو دی جانے والی امریکی امداد تین گنا ہو جائے گی۔امریکی ایوان نمائندگان پہلے ہی اس بل کی منظوری دے چکا ہے اب صدر باراک اوباما کے دستخط کے بعد یہ بل موثر ہو جائے گا۔ کیری لوگر بل کی منظوری کے بعد پاکستان کو دی جانے والی امریکی امداد تین گنا ہو جائے گی اور1.5ارب ڈالرز سالانہ کے حساب سے پاکستان کو پانچ سال میں7.5ارب ڈالرز ملیں گے۔کیری لوگر بل کے تحت پاکستان کو دی جانے والی امداد کے لیے کوئی شرط نہیں رکھی گئی ہے ۔ اس بل کے تحت پاکستان میں عدلیہ کی آزادی ،انسانی ترقی اور سماجی بہبود کے لیے کام کرنے کا کہا گیا ہے۔سینیٹ سے بل کی متفقہ منظوری کے بعد اس بل کے خالق سینیٹر جان کیری اور سینیٹر رچرڈ لوگر نے پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بل کے ذریعے ملنے والی مالی امداد سے امریکا اور پاکستانی عوام کے درمیان بد اعتمادی کی فضا کو ختم کرنے میں مدد ملے گی
خبر کا کوڈ : 7156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش