0
Wednesday 4 Apr 2018 21:43

نواز شریف نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ملکر ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا، اب صلح نہیں جنگ رہیگی، زرداری

نواز شریف نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ملکر ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا، اب صلح نہیں جنگ رہیگی، زرداری
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے، جبکہ ان سے اب صلح نہیں ہو سکتی۔ اندرون سندھ کے علاقے گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) وہ پارٹی ہے، جو حکومت بھی خود کرتی ہے اور اپوزیشن بھی، جبکہ سمجھ نہیں آتا میاں صاحب حکومت پر کیوں اور کیسے تنقید کرتے ہیں، حالانکہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ دونوں ہی ان کے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے نواز شریف نے اپنی آنکھیں سر پر رکھ لیں، اب ہم نے رکھ لی ہیں، جبکہ میاں صاحب نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملکر ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے، نواز شریف سے صلح نہیں ہو سکتی اور ان سے جنگ رہے گی۔

آصف زرداری نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد پنجاب میں آئیں گے، تخت رائیونڈ کو ہلائیں گے، جبکہ پیپلز پارٹی میاں صاحب سے سیاست چھڑوا کر رہے گی۔ سابق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا کہ جب چاہوں (ن) لیگ کی حکومت گرا سکتا ہوں اور کہا تھا کہ اس بار سینیٹ کا چیئرمین نہیں لینے دوں گا، جبکہ اس مرتبہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ بھی نواز شریف کو نہیں لینے دیں گے، ہم کسی کے ساتھ مل کر بھی حکومت بنائیں، مگر آپ سے نہیں ملیں گے اور ہم آپ سے تب بات کریں گے، جب آپ ختم ہو چکے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ آر او الیکشن نہیں مانتے، میاں صاحب یہ آپ کا مینڈیٹ نہیں، یہ آر او الیکشن تھے، پنجاب میں میاں صاحب کی جلسیاں ہو رہی ہیں اور انہوں نے لاہورٕ میں اربوں روپے خرچ کرکے ایک سیٹ نکالی۔
خبر کا کوڈ : 715679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش